امریکی وبرطانوی خفیہ اداروں نے چین کو مشترکہ خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی ایف بی آئی اور برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو نے مشترکہ طور پر چین کے خطرات سے آگاہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں نادارے کے مطابق برطانوی اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں نے لندن میں ایم آئی فائیو کے ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ طوربریفینگ دیتے ہوئے چین کو مشترکہ طور پر خطرہ قرار دیا۔
اس تناظر میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا تھا کہ چین ہماری اقتصادی اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا طویل المدتی خطرہ تھا۔ اس نے حالیہ انتخابات سمیت سیاست میں مداخلت کی ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین تائیوان کو زبردستی اپنے قبضے میں لے گا تو یہ دنیا کیلئے سب سے زیادہ کاروباری نقصان کا باعث بنے گا۔ چینی حکومت نے بہت سے طریقے استعمال کرتے ہوئے ہماری ٹیکنالوجی چوری کرنے کی کوشش کی ہے۔
Advertisement
وہیں دوسری جانب، ایم آئی فائیو کے سربراہ کین میک کیلم نے کہا کہ ہم نے پچھلے تین سالوں میں چین کی سرگرمیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو دگنا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی فائیو اب 2018 کے مقابلے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سرگرمیوں سے متعلق سات گنا زیادہ تحقیقات کر رہی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے درپیش چیلنج ‘گیم چینجنگ’ تھا۔ چین کی جانب سے سائبر خطرات کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ممالک کے ساتھ شیئر کی گئی ہے اور مئی میں ایرو اسپیس کے خلاف ایک جدید ترین خطرہ ٹل گیا۔