امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا چکن نگٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
اکیس کلو گرام وزنی اس چکن نگٹ کو چالیس پونڈز چکن، چالیس انڈے، ڈبل روٹی کے چالیس سلائسز، آدھا گیلن دودھ اور ضروری مصالحہ جات ملا کر تیار کیا گیا ہے جوکہ ایک عام سائز کے چکن نگٹ کے مقابلے میں 115 گنا بڑا ہے۔
اکیس کلوگرام وزنی اس چکن نگٹ کو باقاعدہ طور پر میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا جسے ورلڈ ریکارڈ ز بک میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
چکن نگٹ کی تیاری کی ویڈیو دیکھیں:
Advertisement