سعودی عرب میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

127

سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں پایا گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ریاض آنے والے منکی پاکس میں مبتلا شخص کو فوری طور پر مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مونکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں منکی پاکس کے کیسز کی نگرانی کر رہی ہیں، کسی بھی مشتبہ حالت میں مبتلا مریض کی فوری طور پر تحقیق کی جاتی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق اب تک 2 ماہ کے درمیان 63 ممالک میں مونکی پاکس کے 9 ہزار 200 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اگلے ہفتے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا مونکی پاکس کوعالمی صحت کی ایمرجنسی قرار دیا جائے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس، دنیا بھر کے مجموعی متاثرین میں سے 80 فیصد یورپ میں

یاد رہے کہ منکی پاکس ایک وائرل بیماری جو فلو جیسی علامات اور جلد کے زخموں کا باعث بنتی ہے، یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباؤں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا۔

اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }