بیروت(نیوزڈیسک)::لبنان میں پاکستان کے سفیرجناب سلمان اطہرکی قیادت میں سفارت خانہ پاکستان نے لبنانی امریکن یونیورسٹی کے عدنان کسر سکول آف بزنس کے سالانہ ہاسپیٹلٹی ایونٹ: ‘ہاسپیٹیلیٹی دی ورلڈ’ میں شرکت کی۔اس بین الاقوامی ایونٹ میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاکستانی اسٹال لگایا گیا جہاں مہمانوں کی تواضع معروف روائتی اسنیکس اور پاکستانی کھانوں سے کی گئی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اورپاکستانی کھانوں کے معیاراورذائقے کی تعریف کی۔سفیرپاکستان سلمان اطہر نے "ہاسپیٹیلٹی دی ورلڈ”ایونٹ میں شرکت بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصددنیاکوپاکستان بارے آگاہی فراہم کرناہے۔ایونٹ میں پاکستانی کلچر،سیاحت ،موسم ،معدنیات بارے ایک معلوماتی ویڈیوفلم دکھائی گئی۔جسے بہت انہماک سے دیکھاگیااور بالخصوص پاکستان کے سیاحتی علاقوں کے قدرتی حسن وجمال کی بہت تعریف کی گئی۔سلمان اطہرنے کہاکہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کوچاہیئے وہ یہاں کاوزٹ کریں یہاں بزنس کے فروغ کے بڑے سنہری مواقع ہیں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی بزنس مینوں کی ہرطرح کی رہنمائی کریگا۔اور انہیں مفیدمعلومات فراہم کریگا۔ہمارامقصدعالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کوفروغ دیناہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔