بدنام زمانہ منشیات ڈیلر رافیل کیرو میکسیکو سے گرفتار

76

میکسیکن بحریہ نے بدنام زمانہ منشیات اور امریکہ کو انتہائی مطلوب ڈرگ ڈیلر رافیل کیرو کوئنٹرو کو گرفتار کرلیا ہے۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن بحریہ نے 1985 میں ایک امریکی انسداد منشیات ایجنٹ کے قتل کے الزام میں بدنام زمانہ منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ رافیل کیرو کوئنٹرو کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو شمال مغربی ریاست سینالووا کی میونسپلٹی چوئکس سے حراست میں لیا گیا جسے میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

ملزم 1980 کی دہائی کی منشیات اسمگل کرنے والی انتہائی بااثر تنظیم کا سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے امریکہ نے قیمت بھی مقرر کر رکھی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے سینئیر ایڈوائزر نے میکسیکو کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ ملزم کو واشنگٹن کے حوالے کرنے کی درخواست  میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم رافیل کیرو امریکا کے اینٹی ڈرگ ایجنٹ کے قتل کے جرم میں 28 سال کی قید کاٹ چکا ہے، ملزم کو میکسیکو کے جج نے تکنیکی بنیادوں پر 2013 میں رہا کیا تھا۔

Advertisement

امریکی حکام کے مطابق ملزم ایف بی آئی کی دس انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل ہے اور اس کی گرفتاری پر بیس ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }