فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی

32

عالمی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی۔

تفصیلات کے مطابق فچ نے ریٹنگ میں کمی پاکستان میں سرمایا کی قلت اور آئی ایم ایف پروگرام پر شکوک کی بنیاد پرکی ہے۔

فچ کے مطابق پاکستان کے پاس اپنے بیرونی قرضوں کو ری فنانس کرنے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔

فچ کے مطابق اتحادی حکومت کی کمزور ہوتی گرفت اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔

Advertisement

مالی سال 2023 کے دوران 21 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ری شیڈولنگ کرنا ہے۔

فچ کی رپورٹ کے مطابق ایندھن کے مہنگا ہونے کی وجہ سے افراط زر 19 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد سے گر کر 3.5 فیصد ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }