نینسی پلوسی کے دورہء تائیوان پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، چین کا انتباہ

79

چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو اس کی فوج ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی رہے گی۔ خیال رہے کہ چین تائیوان پر اپنی ملکیت کا دعوٰی کرتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے یہ حالیہ دھمکی گزشتہ روز وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں دی گئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی تیسری بڑی عہدیدار کے طور پر نینسی پلوسی کا تائیوان کا دورہ گہرے سیاسی اثرات مرتب کرے گا۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیا کے چار ممالک کے دورے پر ہیں اور پیر کو ان کی سنگاپور میں موجودگی کے دوران یہ افواہ پھیلی کہ وہ ممکنہ طور پر خود مختار تائیوان کا دورہ کر کے چین کے غضب میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب ایسی افواہوں کے بعد اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کی جانب سے اتوار کے روز وضاحت کی گئی تھی ان کے شیڈول میں سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں اور تائیوان کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے ممکنہ دورے کو چین کے اندرونی معاملات میں بڑی مداخلت قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }