بنگلہ دیش کے کرکٹر تمیم اقبال نے کرکٹ کے ون ڈے فارمیٹ میں 8 رنز مکمل کر لیے، وہ بنگلہ دیش کے پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال بنگلہ دیش کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں 8000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
مجموعی طور پر، وہ تاریخی مقام تک پہنچنے والے نویں اوپنر ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران اس وقت انجام دیا جب وہ اپنی اننگز میں 57 رنز تک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ اس وقت تمیم اقبال ایک بلے باز اور کپتان دونوں کے طور پر شاندار فارم میں ہیں جب انہوں نے ابھی اپنا 54 واں ون ڈے نصف سنچری بنائی۔
Advertisement
تمیم نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ انہوں نے تین میچوں میں 58.50 کی اوسط سے 117 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش نے تمیم کی قیادت میں سات میں سے چھ ون ڈے سیریز جیتی ہیں، جن کا دور جنوری 2021 میں شروع ہوا تھا۔
تمیم اقبال 2007 سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں، تمیم بنگلہ دیش کے فارمیٹس کے سب سے کامیاب اوپنر ہیں۔
تمیم اقبال بنگلہ دیش کے لیے ٹیسٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں پہلے نمبر پر مشفق الرحیم ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے لیے 5000 ٹیسٹ رنز تک پہنچنے والے پہلے بلے باز بنے۔
تاہم تمیم بنگلہ دیش کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے 5000، 6000، 7000، اور 8000 ون ڈے رنز بنائے۔
تمیم نے اپنے آخری 1000 ون ڈے رنز صرف 23 اننگز میں دو سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔
Advertisement
بائیں ہاتھ کے اوپنر نے میزبان زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کے لیے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا، کیونکہ ان کی 62 رنز کی اننگز نے پہلی اننگز کے اختتام پر اسکور بورڈ پر 303 رنز بنانے میں مدد کی۔
Advertisement