پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں، شاہ سلمان

168

سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ  ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ  پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن بہت مبارک ہو۔ ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لیے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }