ایشیا کپ 2022: ایشیا کا اگلا بادشاہ کون ہوگا؟

111

آج سے 38 برس قبل شروع ہونے والا ایونٹ ایشیا کپ اب کئی رنگ بدلتے ہوئے افتتاحی ایونٹ کے حجم سے دگنا ہوچکا ہے۔

پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں 3 ٹیمیں شامل تھیں جسے بھارت نے نام کیا تھا۔

1984 سے اب تک 14 مرتبہ ایشیا کپ کھیلا جا چکا ہے جس میں سب سے زیادہ 7 مرتبہ بھارت فاتح رہا ہے۔ سری لنکا 5 مرتبہ اور پاکستان 2 مرتبہ یہ ایونٹ جیت سکا ہے۔

ایشیا کپ جو پہلے ایک روزہ فارمیٹ میں کھیلا جاتا تھا اب اسے اس برس میں ہونے والے آئی سی سی میگا ایونٹ کی تیاری کی غرض سے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

اس نئے اصول کے تحت 2016 میں پہلی مرتبہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا گیا چونکہ اس برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول تھا۔

Advertisement

اسی طرح رواں برس 2022 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں کی غرض سے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

 ایشیا کا اگلا بادشاہ کون ہوگا اس کے لیے معرکہ آرائی 27 اگست  سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔

رواں برس ایونٹ میں  پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ مقابل ہوں گے جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ  جبکہ سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 28 اگست کو دبئی میں ہوگا۔

 ایونٹ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }