دورہ پاکستان؛ انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان

54

دورہ پاکستان؛ انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان

جوز بٹلر کے فٹنس مسائل کے بعد دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں جس کے باعث دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے انگلش اسکواڈ کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا جب کہ جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لونگ اسٹون کی بھی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے، فل سالٹ، ول اسمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی دورہ پاکستان کے موقع پر ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور یہ میچ اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اہم ہیں۔

دورہ پاکستان کے موقع پر انگلینڈ اور پاکستان کے مابین سات میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی جس کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بھی آج سے شروع ہوگئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }