آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا

55

آئی سی سی  نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے میچ میں  سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد  کردیا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا  ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو اتوار کے روز ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں دو دو اوورز پیچھے رہیں ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ  دونوں ٹیموں کے کپتانوں نےغلطی کے ساتھ  جرمانے کو تسلیم  کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں اب ایشیا کپ میں متوقع  طور پر دوبارہ 4 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }