ایشیاکپ؛ بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس کا چوتھا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ سوریا کمار یادیو نے 68 اور ویرات کوہلی نے 59 رنز اسکور کیے۔
علاوہ ازیں کے ایل راہول 36 اور کپتان روہت شرما 21 رنز بناکر آؤٹ رہے جب کہ ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غظنفر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Advertisement
ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی اسکور کرسکی جب کہ ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 41 رنز کے سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
کنچت شاہ 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور ذیشان علی 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جڈیجا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ جمعہ کو ہونے والے میچ میں پاکستان یا ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک ٹیم سپر فور میں کوالیفائی کرے گی۔
Advertisement