خواتین کے لیے غیر محفوظ شہروں کی فہرست میں نئی دہلی سرفہرست

62

خواتین کے لیے غیر محفوظ شہروں کی فہرست میں نئی دہلی سرفہرست

خواتین کے لیے غیر محفوظ شہروں کی فہرست میں نئی دہلی سرفہرست

نئی دہلی کو خواتین کے لیے غیر محفوظ شہروں کی فہرست میں سر فہرست رکھا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دارلحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021 میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ 1ہزار 226 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں خواتین کی حفاظت کے اعتبار سے کالکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

این سی آر بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں بھارت کے 18 میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3 ہزار 208 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }