اس ٹیم کے ساتھ ہم پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوسکتے ہیں، شعیب اختر

119

اس ٹیم کے ساتھ ہم پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوسکتے ہیں، شعیب اختر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر نے مایوس کن اسکواڈ پیش کیا جب کہ ایشیا کپ میں سری لنکا کے سامنے ہماری مڈل آرڈر بے نقاب ہوگئی تھی۔

شعیب اختر نے کہا کہ جب کپتان بابر اعظم اننگز کا آغاز کر رہے ہیں تو سلیکٹرز نے بلے باز فخر زمان کو برقرار نہیں رکھا، یہ ٹیم سلیکشن کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’ہم ایسا فیصلہ کریں جو سب کو پسند آئے لیکن انہوں نے مڈل آرڈر میں تبدیلی نہ کرنے کا اتنا بھیانک فیصلہ کیا ہے جب کہ مسئلہ ہی مڈؒل آرڈر میں تھا لیکن سلیکٹرز نے اس کو نظر انداز کردیا‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے دس لاکھ بار کہا ہے کہ فخرزمان کو دائرے کے چھ اوورز دیں کیونکہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ان کے مطابق ہیں لیکن بابر اعظم نے انہیں اوپنر نہیں رکھنا‘۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ جب چیف سلیکٹر ہی اوسط ہوگا تو اس کے فیصلے بھی اوسط ہی ہوں گے جب کہ انہوں نے اپنے سابق ساتھی ثقلین مشتاق کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ثقلین مشتاق کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری بار 2002 میں کرکٹ کھیلی تھی، میں یہ نہیں کہنا تھا کیونکہ میرا دوست ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بارے میں کوئی اندازہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں خوفزدہ ہوں کیونکہ اس ٹیم کے ساتھ تو ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }