ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیارے میں تہران سے چین جاتے ہوئے بم کی دھمکی ملی جس کے بعد بھارتی ایوی ایشن حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ مہان ایئر کے طیارے کو دھمکی ملنے کے بعد بھارت میں اترنے کے لیے دو آپشنز کی پیشکش کی گئی تھی، جس سے اس نے انکار کر دیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی مسافر پرواز جب بھارتی فضائی حدود میں تھی تو ایک فون کال کے ذریعے اس میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاع ملنے پر حکام کو الرٹ کر دیا گیا اور بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی مسافر طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔
بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ ماہان ایئر کے طیارے کو ایران کے تہران سے چین کے گوانگزو جاتے ہوئے بھارت میں اترنے کے لیے دو آپشنز کی پیشکش کی گئی تھی جس سے اس نے انکار کر دیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔
Advertisement
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لڑاکا طیاروں نے محفوظ فاصلے پر طیارے کا پیچھا کیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار نے بتایا کہ طیارہ اب چینی فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔
بھارتی پولیس نے بتایا کہ صبح 9 بج کر 20 منٹ پر فلائٹ پر بم کی دھمکی سے متعلق کال موصول ہوئی اس کے بعد دہلی ہوائی اڈے کو الرٹ کر دیا گیا۔
بھارتی فضائیہ نے کہا کہ طیارے کو جے پور اور پھر چندی گڑھ میں لینڈ کرنے کا آپشن پیش کیا گیا تھا۔ تاہم پائلٹ نے دونوں ہوائی اڈوں میں سے کسی ایک کی طرف موڑ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی.
بھارتی ایوی ایشن کے حکام کے بیان کے مطابق تہران کی جانب سے بم کے خوف کو نظر انداز کرنے کے لیے کہے جانے کے بعد طیارے نے چین میں اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھا۔
Advertisement