سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کی باآسانی بنگلادیش کو شکست

46

سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کی باآسانی بنگلادیش کو شکست

کرائسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں آج میزبان ٹیم نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں نیوزی لینڈ نے باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو نے سب سے زیادہ 33 رنز اسکور کیے جب کہ عاطف حسین 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور نورالحسن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، مچل پریسول اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز پر اعتماد دکھائی دیے اور مقررہ ہدف 2 اوورز پہلے ہی صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

Advertisement

کپتان کین ولیمسن 30 رنز بناکر حسن محمود کی گیند پر تکسین احمد کو کیچ دے بیٹھے جب کہ بنگلادیش کی جانب سے شرف الاسلام اور حسن محمود نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں یہ پہلی فتح ہے جب کہ اس سے قبل میچ میں انہیں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں 2 میچ جیت کر سرفہرست ہے جب کہ بنگلادیش کی ٹیم اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }