ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ رمیز راجہ نے ان کا موبائل چھیننے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ کے فائنل کے بعد پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ اور بھارتی صحافی کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر بھارتی صحافی نے الزام عائد کیا کہ رمیز راجہ نے ان کا موبائل چھیننے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس تھی جو ملکی حالات کے پیش نظر دبئی میں منتقل کیا گیا تھا۔ فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔
Reaction of PCB chairman Ramiz Raja after Pakistan lose Asia Cup 2022 and looked at the reply of PCB chairman on Journalist. pic.twitter.com/3u8TLdxYNm
Advertisement
— CricketMAN2 (@ImTanujSingh) September 11, 2022
سری لنکا نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا پر حکمرانی کا تاج اپنے نام کیا، یہ سری لنکا کا چھٹا ایشیا کپ ٹائٹل تھا، سری لنکا نے پاکستان کو سپر فور اور فائنل دونوں میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق بھارتی صحافی نے فائنل کے بعد پی سی بی چیف رمیز راجہ سے پاکستانی شکست پر سوال کیا جس پر سے پی سی بی کے سربراہ غصے میں آگئے۔
پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے بھارتی صحافی سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت سے ہیں اور یہ بھی اشارہ دیا کہ بھارتی شائقین فائنل کے نتائج پر خوش ہوں گے
بھارتی صحافی نے ڈھٹائی سے یہ کہہ کر جواب دیا کہ وہ بھارت سے نہیں ہے اور وہ ایک حقیقی سوال پوچھ رہا ہے، رمیز راجہ نے بھارتی صحافی کے اس جھوٹ پر قدرے برہمی کا اظہار کیا اور ان کا فون سامنے سے ہٹانے کی کوشش کی۔
Advertisement
بعد میں بھارتی صحافی نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پی سی بھی چئیرمین نے ان کا فون چھیننے کی کوشش کی۔
Advertisement