زہریلی چائے پینے سے بھارت میں چار افراد ہلاک
بھارتی ریاست اترپردیش میں زہریلی چائے پینے سے دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں زہریلی چائے پینے سے چار افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زہریلی چائے 5 افراد نے پی تھی جس میں سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مرنے والے بچوں میں سے ایک کی عمر 5 سال اور دوسرے کی 6 سال ہے۔
Advertisement
رپورٹ کے مطابق جب صبح کی چائے بنائی جارہی تھی تو بچے نے غلطی سے چائے کے برتن میں کیڑے مار دوائی ڈال دی تھی جس کے بعد دیگر افراد یہ مشروب پی گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق جانچ کے لیے چائے کی پتی، دودھ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیڑے مار دوائی اور چائے کا پیکٹ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے بچے نے غلطی سے چائے کی پتی کی جگہ کیڑے مار دوائی ڈال تھی۔