صومالیہ کا دارالحکومت موغا دیشو کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا

94

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں وزارت تعلیم کے آفس کے باہر دو کار بم دھماکے ہوئے، جس میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو نشانہ بنانے کے لئے گئے، دھماکوں سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیسے ٹھوٹ گئے۔غیر ملکی میڈیا

پولیس اور سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتے کے روز وزارت تعلیم میں دو کار بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا لیکن اسلام پسند گروپ الشباب اکثر موغادیشو اور دیگر مقامات پر بم دھماکے اور فائرنگ کے حملے کرتا رہتا ہے۔

Advertisement

پولیس کپتان نور فرح نے کہا کہ چند منٹوں کے وقفے کے بعد آتش گیر مواد سے لدی دو کاریں وزارت تعلیم کی دیواروں سے ٹکرائی ہیں۔

نور فرح نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پہلا دھماکہ وزارت پر ہوا پھر دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایمبولینسیں پہنچیں اور لوگ متاثرین کی مدد کے لیے جمع ہو گئے۔

وزارت کی حفاظت پر مامور ایک پولیس افسر، جس نے اپنا نام حسن بتایا، نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے کم از کم 12 لاشیں اور 20 سے زائد افراد کو زخمی دیکھا ہے۔

صومالیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی کے صحافی محمد عیسیٰ کا کہنا تھا ان دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دھماکے کی جگہ کے قریب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ایک صحافی نے بتایا کہ دونوں دھماکے ایک دوسرے کے چند منٹوں میں ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے متاثرین کا خون مخلتف قریبی عمارتوں پر لگا ہوا ہے۔

ایک ایمبولینس کے ڈرائیور عبد القدیر عبدالرحمٰن نے بتایا کہ جب ہم پہلے دھماکے کے زخمیوں اور ہلاک شدگان لے جانے کے لیے آئے تو اسی وقت دوسرا دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ہماری ایمبولینس جل گئی۔

ایمبولینس کے ڈرائیور نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک ڈرائیور اور ایک ابتدائی طبی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ القاعدہ کی اتحادی الشباب جو صومالیہ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہی ہے، مرکزی حکومت کو گرانے اور شرعی قانون کی سخت تشریح کی بنیاد پر اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }