افسوسناک خبر، سعودی شہزادے متعب بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

76

سعودی عرب کے ایوان شاہی نے ایک اعلامیے میں بتایا کہ شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی نے آج شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

ایوان شاہی کی جانب سے شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا، اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

ایوان شاہی کے اعلامیے کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی والدہ کا نماز جنازہ جمعہ کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }