بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر 4 کم عمر لڑکے گرفتار

48

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر 4 کم عمر لڑکے گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک میں پاکستان کی سیمی فائنل میں جیت کی خوشی منانے پر 4 کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر چکمگلور میں پولیس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کی پاداش میں چار کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکوں نے 9 نومبر کو پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے لڑکوں کا تعلق ریاست آسام سے بتایا جاتا ہے جو چکمگلور میں ایک کافی فارم میں کام کیا کرتے تھے جب کہ پولیس نے انہیں مقامی لوگوں کی شکایت پر حراست میں لیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی جیت پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وہی دوسری جانب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اب اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }