اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، شاہین آفریدی

60

اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، شاہین آفریدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا ہے کہ ’اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، عظیم ٹیم کا ایک چھٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، انشااللہ سخت محنت جاری رہے گی‘۔

Advertisement

واضح رہ کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی کا گھٹنا کیچ لینے کے دوران زمین پر جا لگا جس کے باعث ان کے درد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شاہین آفریدی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے اپنا اوور بھی مکمل نہیں کرپائے تھے اور انہیں 16 ویں اوور کی پہلی گیند کروانے کے بعد باہر جانا پڑا تھا۔

بعد ازاں شاہین کی جگہ افتخار احمد نے ان کا اوور مکمل کیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }