انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

60

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سلیکٹر محمد وسیم  نے انگلینڈ  کے خلاف ہوم سیریز  کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان  کیا۔

ٹیسٹ اسکواڈ سے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ  یاسر شاہ کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر ابرار احمد کو اسکواڈ میں  شامل کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث رؤف اور محمد علی کو سینئر فاسٹ بولرز محمد عباس اور میر حمزہ  پر ترجیح دی گئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ محمدرضوان نائب کپتان ہوں گے ۔

Advertisement

ان کے علاوہ عبداللہ شفیق، ابرار احمد،اظہر علی ، فہیم اشرف،حارث رؤف،امام الحق،محمدعلی، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،نسیم شاہ،نعمان علی،سلمان علی آغا، سرفراز احمد،سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }