کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ دیا
پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ دیا ہے جس کی تصدیق کلب کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔
Cristiano Ronaldo is to leave Manchester United by mutual agreement, with immediate effect.
The club thanks him for his immense contribution across two spells at Old Trafford.#MUFC
Advertisement
— Manchester United (@ManUtd) November 22, 2022
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے باہمی رضامندی سے کلب چھوڑا ہے، ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے دیے گئے متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کی تھی۔
رونالڈو کا کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے دل میں کلب کے مینجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی مرتبہ 2003 میں 17 سال کی عمر میں کلب کو جوائن کیا تھا جب کہ گذشتہ سال ایک مربتہ پھر انہوں نے اطالوی کلب یووینٹس کو خیرباد کہہ کر مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Advertisement
رونالڈو نے 2003 میں کلب جوائن کرنے کے بعد لگاتار 6 سال مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی جس دوران انہوں نے 292 مقابلوں میں 118 گول کیے جب کہ وہ تیزی سے دنیا کے سب سے خطرناک اسٹرائیکر بن کر سامنے آئے تھے۔
بعد ازاں 2009 میں رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو جوائن کرلیا تھا جب کہ 2018 میں انہوں نے اٹلی کے کلب یووینٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Advertisement