ڈیرہ لیاقت شاہ پورپرفرحت محمودبوسال کے اعزاز میں گرینڈظہرانہ کااہتمام

والہانہ استقبال اور عزت افزائی پرانتہائی مشکورہوں(فرحت بوسال)۔

127
 گجرات (نیوزڈیسک)::گزشتہ ہفتے سال نوکی آمد اورسال رواں 2022کے الوداعی مہینے میں ضلع گجرات کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری لیاقت علی شاہ پوراوریواے ای میں مقیم انکے صاحبزادے چوہدری انجینئیرشیربہادرنے ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ/سیالکوٹ چوہدری فرحت محمودبوسال کے اعزازمیں ڈیرہ لیاقت شاہ پورپرایک عظیم الشان ظہرانے کااہتمام کیاجس میں سیدناصرجابر،چوہدری محمدنوازریحانیہ،چوہدری دلاورحسین وڑائچ،چوہدری محمدارشد،چوہدری سہیل نوازریحانیہ،مرزاشہبازاحمد،چوہدری محمدجمیل،چوہدری دانش مظہر،چوہدری عاص،چوہدری رضی الرحمن،چوہدری محمدریاض،چوہدری سجاد،چوہدری صابر،چوہدری تجمل،چوہدری معظم،چوہدری خان افضل،چوہدری افتخار،چوہدری عاصم شہزاد،ممتازچوہدری،چوہدری زین ،چوہدری اسامہ سمیت علاقہ بھرکے عمائدین ،قریبی عزیزوں اور دوست احباب کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔
چوہدری لیاقت علی شاہ پورنے اپنے صاحبزادوں،پوتوں اورعزیزوں چوہدری محمدوارث،چوہدری محمدعارف،چوہدری افتخار شاہ پور،چوہدری عاصم شہزاد،چوہدری شیربہادر،چوہدری راشدلیاقت،چوہدری عابدلیاقت،چوہدری شہزاد،چوہدری شاہد،چوہدری ازان عابد،چوہدری اسماعیل راشد،چوہدری روحان شاہد،چوہدری راحیل فیصل،چوہدری سالارراشد،چوہدری شیرازعاصم اورچوہدری موسی کے ہمراہتقریب کے مہمان خصوصی اور چوہدری شیربہادرکے قرییی دوست چوہدری فرحت محمودبوسال کاپرتپاک استقبال کیا اورانہیں پھول پیش کئیے۔ظہرانے کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری فرحت بوسال نے پرتکلف ظہرانےوالہانہ استقبال اور عزت افزائی پرمیزبان چوہدری لیاقت علی شاہ پور،چوہدری شیربہادراوردیگرشرکا شکریہ اداکیا۔)(تصاویربشکریہ امان اللہ گجر)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }