سال 2023-2024کے لیئے پی جے ایف یواے ای کی نئی باڈی کی تشکیل

یواے ای قوانین کے اندررہتے ہوئے مثبت صحافت کوفروغ دینے کاعزم

128
پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای کی سال 2023-2024کے لیئےنئی باڈی کی تشکیل کااعلان۔
طاہر منیر طاہرمتفقہ طورپرصدر منتخب
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی چھتری تلے یواے ای قوانین کے تحت کام کرنے کاعزم
صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ
شارجہ(چوہدری ارشد) پاکستان جرنلسٹ فورم، یو اے ای کا اہم اجلاس گزشتہ رات شارجہ کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کی سال 2023-2024 کے لیئےنئی باڈی کا اعلان کیا گیا- اجلاس میں سابق صدراشفاق احمد،سینئیرنائب صدر سہیل خاور، راجہ اسد، خالد محمود گوندل، منظوربھٹی، وحید بابر، احمد قریشی، راجہ عرفان، کاشان تمثیل، جمیل احمد خان، اشفاق احمد (اے آروائی)، سمیع اللہ،وحید عباس اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی- نظامت کے فرائض سابق ونو منتخب جنرل سیکریٹری حافظ زاہد علی نے انجام دیئے۔اجلاس کاباقاعدہ آغاز رب کائینات کے بابرکت نام سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت حاٖظ زاہد علی نے حاصل کی ۔اجلاس کی کارووائی کے دوران متفقہ طورپر سال2023-2024 کے لیئے نئی باڈی تشکیل پائی جس میں طاہر منیر طاہر صدر، سعدیہ عباسی سینئر نائب صدر، سیدمظفر رضوی نائب صدر، سبط عارف نائب صدر، زمرد خان بونیری نائب صدر، حافظ زاہد علی جنرل سیکرٹری، چوہدری ارشد جوائنٹ سیکرٹری، ارشد انجم سیکرٹری فنانس  اور اعجازاحمد گوندل سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیئے گئے- پاکستان جرنلسٹس فورم کے دیگر ارکان نے نئی باڈی کومبارکباد دی اور اسکی کامیابی کے لیئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا- پاکستان جرنلسٹس فورم  کی نئی ٹیم  کی جانب سے اس عزم کااعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں تمام امورباہمی صلاح ومشورے سے انجام دیئے جائینگے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل جل کر کا م کیا جائے گا- اس موقع پر نو منتخب صدر طاہرمنیر طاہرنے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ فورم، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ایک ونگ ہے لہذا ہمیں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور حکومت یو اے ای کے قوانین کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا ہے-اورپاکستان کے مثبت امیج کواجاگرکرناہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاعزت ووقاربلند ہواوریواے ای اورپاکستان کے دیرینہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں جس کے لیئے پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کوایک پل کاکرداراداکرناہوگااوراپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے انجام دیناہوں گی تاکہ یواے ای میں مقیم دیگرکمیونٹیز تک مثبت پیغام جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }