حآفظ طارق محمود وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی حقوق کے
یواے ای میں فوکل پرسن تعینات -نوٹیفکیشن جاری
کمیونٹی کودرپیش مسائل سفارت خانہ کی مددسے حل کیئے جائینگے(حافظ طارق محمود)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: متحرک سماجی وکاروباری شخصیت سابق چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر اورالعین متحدہ عرب امارات میں مقیم ہردلعزیزسماجی کارکن حافظ طارق محمود(الزرکوٹریولز)کو وفاقی وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے وزارت کی جانب سے ابوظہبی کا فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے ۔وہ یواے ای میں پاکستانی مشنز کی مدد سے اوورسیزکے مسائل کے حل کے لیئے اپناکردار اداکریں گے نیز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اورکشمیریوں کے مسائل کاجائزہ لے کران کے حل کے لیے حکومت پاکستان کو تجاویز بھجوائیں گے ۔اس ضمن میں منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حافظ طارق محمود کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مسائل کے سلسلے میں حافظ طارق محمود سے00971506935269 پررابطہ کیاجاسکتاہے یا وٹس ایپ00923085030296پرمیسج کیاجاسکتاہے
نوٹیفکیشن میں واضع کیاگیاہے کہ یہ تقرری خالصتاًاعزازی ہے جس کے لیئے انکوکوئی معاوضہ نہیں دیاجایئگا بلکہ یہ لوگ رضاکارانہ طورپراپنے خرچ پرلوگوں کی خدمت کریں گے۔ تقررکردہ فوکل پرسن پاکستان میں سرمایہ کاری اور زرمبادلہ بذریعہ بینک ولیگل چینلزبھجوانے کےلئے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہی دیں گے۔ یواے ای میں موجود اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئےاس یقین کا اظہار کیاہے کہ حافظ طارق اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے کمیونٹی کے مسائل وفاقی حکومت تک پہنچا ئیں گے اور انہیں احسن طریقہ سے حل کروانے میں اہم کردار ادا کریںگے