ملک میں کووڈ 19 کے مزید 47 ہزار ٹیسٹ ، 375 نئے مریض ، 297 صحتیاب ، کوئی فوت نہیں ہوا
ابوظہبی ۔ وزارت صحت و تحفظ کی طرف سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 47 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیئے گئے جن میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات اور ذرائع کا استعمال ہوا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک میں وائرس وباء کی جلد روک تھام کیلئے قومی سطح پر ٹیسٹنگ کا عمل بڑھایا گیا ہے تاکہ اس کے مریضوں کا جلد پتہ لگایا جاسکے اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جاسکے – مزید ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 375 نئے کیسز سامنے آئے ، یہ مختلف قومیت کے ہیں اور ان کی حالت سنبھلی ہوئی جبکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت مہیا کی جارہی ہے ۔ نئے مریضوں کی تشخیص کے نتیجے میں ملک میں مجموعی طور پر کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 921 ہوگئی – وزارت کے مطابق زیر علاج مریضوں میں سے مزید 297 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے اس وباء سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53 ہزار 202 ہوگئی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس وباء کے مریضوں میں سے کسی کی موت واقع بھی نہیں – نیوزبشکریہ(وام) ۔