وزارت صحت نے کرونا ویکسین کے رضاکاروں کو دوسرے کرونا ٹیسٹوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا

وزارت نے رضاکاروں کی شناخت کے لئے الحسن ایپ استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے

69

(ابوظبی، 5 اگست،2020 وام)

وزارت صحت نے محکمہ صحت ابو ظبی کے تعاون سے فیز3 کوویڈ 19 کے حفاظتی ویکسین کے رضاکاروں کو ٹرائلزکے دائرہ کار سے باہر کسی بھی قسم کے دوسرے کرونا ٹیسٹ کرانے سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ وزارت نے رضاکاروں کی شناخت کے لئے الحسن ایپ استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےتاکہ وہ اس استثنیٰ سے مستفید ہوسکیں اور اس مقصد کیلئے انہیں اپنے اسمارٹ فونز پر یہ درخواست انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ ابوظبی میں گزشتہ مہینے شروع ہونے والے اس ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے رضاکاروں کو ان کی صحت کی صورتحال کی نگرانی کرنے اور 49 دن کی مدت میں ویکسین کی تاثیر کا اندازہ کرنے کے لئے دو خوراکیں دی جائیں گی اور فون کال کے ذریعے انکی نگرانی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے کہ رضاکار ٹرائل کے تمام مراحل کے دوران مطلوبہ طریقہ کار پر عمل کریں۔ الحسن کوویڈ19 کی جانچ کے لئے سرکاری اماراتی ایپلی کیشن ہے اور یہ وزارت اور صحت کے مقامی حکام کے مابین باہمی تعاون کا نتیجہ ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }