چئیرمین یونائٹدسٹون عمرعباس گوندل کی سفیرپاکستان سے ملاقات۔

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نےسماجی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا

28
چئیرمین یونائٹدسٹون  گروپ یواے ای چوہدری عمرعباس گوندل کی سفیرپاکستان سے ملاقات۔
پاکستان کمیونٹی  ویلفئیراسکول کے لیئے تعمیراتی خدمات پرسفیرپاکستان کی جانب سے خراج تحسین
ابوظہبی(نیوزڈیسک):گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی نے یواے ای کے ممتازپاکستانی بزنس مین چئیرمین یونائٹڈ سٹون گروپ چوہدری عمرعباس گوندل سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ملاقات کی۔ملاقات میں سفیرفیصل نیازترمذی نے چوہدری عمرعباس گوندل کی پاکستان کمیونٹی ویلفیئراسکول مصفح کی تعمیراتی کاموں کی اپنی جیب سے مکمل کرانے پرعمرعباس گوندل کی کاوشں کوسراہا۔سفیرپاکستان نے کہا کہ آج ہمارے بچوں کواسکولوں میں کمرے نہ ہونے کی وجہ سے داخلے نہیں مل رہے اور وہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔ یہ ہمارے لیئے سوچنے کامقام ہے کہ 15 لاکھ سے زائد تارکین وطن یواے ای کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اتنی بڑی کمیونٹی ہونے کے باوجود ہمارے پاس اسکولوں میں نئے کمرے تعمیرکرنے کے لیئے وسائل دستیاب نہیں۔میری خواہش کہ یواے ای میں رہنے والاہربچہ تعلیم حاصل کرپائے۔سفیرپاکستان نے کہا کہ اس وقت صرف پاکستانی کمیونٹی اسکولوں میں سب سے کم فیس لی جاتی ہے۔بچوں کے والدین مہنگے تعلیمی اداروں کی فیس ادانہیں کرسکتے۔سفیرپاکستان نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی کے تحت پاکستانی کمیونٹی کے مخیرحضرات کوآگے آناچاہیئے اور کمیونٹی ویلفیئر اسکولوں میں نئے کمروں کی تعمیرکے لیئے اپناحصہ ڈالناچاہیئے یہ ایک صدقہ جاریہ ہوگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ گزشہ ماہ عمرعابس گوندل اورچند دیگرکمیونٹی ممبران نے پاکستان کمیونٹی ویلفئیراسکول مصفح کی تزئین وآرائش اوردیگرضروری تعمیراتی کام اپنی جیب سے مکمل کرائے جس پرمیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان حضرات کامشکور ہوں اسی طرح دوسرے مخیرحضرات کوبھی آگے آناچاہیئے تاکہ ہم سب ملکربچوں کے مستقبل کوروشن بنانے کے لیئے نئے کمروں کی تعمیرکاکام مکمل کرسکیں۔۔یاد رہے چند روزپیشتر سفیرپاکستان نے پاکستان کمیونٹی ویلفیئراسکول مصفح میں منعقدہ ایک تقریب میں اسکول کی ضروری تزئین وآرائش اوردیگرتعمیراتی کاموں کے لیئے حصہ لینے والے ممتازکمیونٹی ممبران کوتعریفی اسنادسے نوازا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }