تارکین وطن بھی یواے ای میں مفت کورونا ٹیسٹ کراسکتے ہیں

کوروناکی علامات رکھنے والے اور 50سال سے زائدعمروالےمفت ٹیسٹ سے فایدہ اٹھاسکتے ہیں

121

ابوظہبی:(اردو ویکلی)::  متحدہ عرب امارات میں کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت ہر ایک کو حاصل نہیں ہے مگرایسے تارکین وطن جن کی عمر50سال سے زیادہ ہے یا جولوگ محسوس کرتے ہیں کہ ان میں کورونا وائرس سے متشابہہ کچھ علامات پائی جاتی ہیں وہ مفت ٹیسٹ کی سہولت سے فایدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔ اس حوالے سے ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ یواے ای میں 50سال سے زائد عمر کے علاوہ بزرگ افراد، حاملہ خواتین، سنگین امراض میں مبتلا افراد اور خراب صحت والے لوگ اپنا مفت کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ یاایسے افراد جوکورونا مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہوں وہ بھی مفت ٹیسٹ کراسکتے ہیں جبکہ اماراتی شہریوں اور ان کے گھریلو ملازمین کو مفت ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہے  متحدہ عرب امارات میں کورونا ٹیسٹ کے لیئے مختلف سہولیات موجود ہیں۔ دُبئی میں ہیلتھ اتھارٹی کے نمبر 800 342 پر رابطہ کر کے کسی بھی ہیلتھ سنٹر میں ٹیسٹ کے لیے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر انتظام کسی بھی ہسپتال میں مشتبہ علامات والے افراد کو مفت ٹیسٹنگ کی سہولت حاصل ہو گی۔ ان ہسپتالوں میں دُبئی ہاسپٹل، راشد ہاسپٹل، لطیفہ ویمن اینڈ چلڈرن ہاسپٹل اور حطہ ہاسپٹل شامل ہیں۔ فجیرہ، اُم القوین، راس الخیمہ، شارجہ اور عجمان میں وزارت صحت کی ہاٹ لائن 800 111 11 پرفون کال کر کے ٹیسٹنگ کے لیے پیشگی  بکنگ کی جا سکتی ہے۔ابوظبی میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ڈرایئوتھرو سینٹرزمیں کورونا ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے، تاہم پیشگی بکنگ کروانالازمی ہے ۔ابوظبی پبلک ہیلتھ سنٹر اور صیحہ کی طبی ٹیموں کی جانب سے رہائش گاہوں پر ہی ٹیسٹ کروانے کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ صیحہ اور ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کی ہاٹ لائن 800 1717 پر کال کر کے ٹیسٹ کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }