ابوظہبی :(اردوویکلی)::ابوظہبی میں داخل ہونے والوں کے لیئے نئی شرائط کے انعقاد کااعلان ۔ابوظہبی حکام نے ابوظہبی میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کو داخلے سے 98 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، جبکہ علاقے میں داخل ہونے کے بعد فوری لیزر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، بیرون ممالک سے آنے والوں کو 14 دن کا قرنطینہ اختیار کرنا لازم ہوگا متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد ابوظہبی حکام نے عائد شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو لوگ بیرون ممالک سے ابوظہبی آئیں گے ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی آمد کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اور 14 دن کا قرنطینہ اختیار کریں، ٹریکنگ کیلئے ان کی کلائی پر رسٹ بینڈ لگائی جائیگی اور ایک فارم پر دستخط کروائے جایئنگے جس میں لکھا ہوگا کہ وہ کورونا ضوابط پرعمل درآمد کرینگے۔ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائ جائے گی۔ ایسے افراد کو قرنطینہ اختیار کرنے کے 12 ویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، جس کی رپورٹ منفی آنے پررسٹبینڈ اتارنے کی اجازت ہوگی۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر آپ پہلے ہی ابوظہبی آچکے ہیں اور 14 روز پورے نہیں ہوئے، تو فوری پی سی آرٹیسٹ کروائیں اورقرنطینہ کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔ابوظہبی حکام یہ طے کریں گے کہ آپ کوقرنطینہ کہاں اختیار کرنا ہے۔ آپ کیلئے جس بھی جگہ کا انتخاب کیا جائے گا اسے قبول کرنا ہوگا