سپر فکس گروپ کی جانب سے یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

قائم مقام قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ رحیم اللہ خان کی خصوصی شرکت

50
 بانی وچیف ایگزیکٹوآفیسرسپرفکس گروپ یواے ای نوید احمدکی جانب سے
پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد۔
جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹاگیااورملکی سلامتی کے لیئے دعاکی گئی
دبئی(نیوزڈیسک)::گزشتہ رات سپر فکس گروپ یواے ای کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان کے 76ویں یو م آزدی کی مناسبت سے بڑے جوش وخروش کے ساتھ ایک رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں قائم مقام قونصل جنرل رحیم اللہ خان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری وسوشل شخصیت جناب سہیل الزرعونی ،معروف پاکستانی اینکرآفتاب اقبال اوریواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
تقریب کاآغاز رب کائینات کے بابرکت نام سے ہوابعد ازاں پاکستان اور یواےای کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سپرفکس گروپ یواے ای کی جانب سے یوم آزادی کی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی معروف اماراتی کاروباری وسماجی شخصیت جناب سہیل احمدالزرعونی تھے۔میزبان تقریب چیف ایگزیکٹو آفیسر سپر فکس  نوید احمد نے تقریب میں شریک  تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوۓ کہا کہ ملک پاکستان ہمارے بزرگوں اور شہدا کی لازاول قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،اب ہمارا فرض بنتاہے کہ ہم سب اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔نویداحمد نے کہا کہ امسال ،سپر فکس چیمپئن شپ سیزن ٹو کا انعقاد بڑے پیمانے پردسمبر 2023شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا
جبکہ تقریب سے وائس چئیر مین سپر فکس خاور لطیف, یاسر صدیق۔عثمان اعظم خان نے بھی خطاب کیا اور جشن آزادی کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اوراس عزم کااظہارکیا کہ ہم اپنے وطن کے بہترمستقبل کے لیئے ہمیشہ سرگرم عمل رہینگے نیز سپرفکس گروپ کے زیراہتمام  جس طرح ہم نے  کرکٹ کے سیزن ون کو کامیابی سے ہمکنار کروایا  آئیندہ ایونٹ پہلے سے مزید بہتر اور دلچسپ ہوگا۔اس موقع پر سی ای اوسپر فکس گروپ نوید احمد کی کرکٹ کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا گیااور کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ کے لیے جس طرح سپر فکس گروپ نے عملی اقدامات کیے ہیں اس پر پوری مینجمنٹ کی کاوشیں قابل تحیسن ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔مہمان خصوصی سہیل احمدالزرعونی نے قومی دن کے موقع پر تمام پاکستانی قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں قائم مقام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان رحیم اللہ خان نے 76ویں یوم آزادی پرپوری پاکستانی کمیونٹی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں کوچاہییے وہ اپنے ملک کوہمیشہ مقدم رکھیں کیونکہ ہمیں اپنے ملک نے پہچان دی لہذا ہمیں بھی ملک کوکچھ واپس کرنا ہے قونصل جنرل نے سی ای او سپر فکس گروپ نوید احمد کی کرکٹ کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور اور آئندہ ہونے والے ایونٹ کے لیے اپنے اور قونصلیٹ کی جانب سےہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔۔تقریب کے اختتام پر کیک کا ٹا گیا اوملکی سلامتی کے لیئے دعاکی گئی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }