دبئی (نیوزڈیسک):: چیف ایگزیکٹو آفیسرگلوبل بریج بزنس سیٹ اپ ، سید یاسر عباس نے یوم آزادی 14اگست کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور رات و دن کی کاوشوں سے معرض وجود میں آیا۔ قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرنے سے ھی ھم کامیاب ھونگے۔ ھمیں اپنے اندر اتحاد اور نظم و ضبط پیدا کرنا چایئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بکھرا ہوا ہجوم ہیں۔ اگر ہمیں تیز رفتاری سے ترقی کرنی ہے تو پہلے ہمیں ایک منظم قوم بننے کی ضرورت ہے۔سیدیاسرعباس نے مزیدکہا کہ آج اس بات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کا ازسرنو عزم کریں کہ جس مقصد کے لئے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا ہم اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ پاکستان میں قدرتی وسائل کی بہتات ہے مگر ان سے کماحقہ طور پر فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمیں داخلی اختلافات کو بھلا کر مل کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ھو گا۔ سید یاسر عباس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ھم اچھے اخلاق اور کردار کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اچھے مقیموں کے طور پر رھیں اور اس خوبصورت ملک کے قوانین اور قواعد و ضوابط کا احترام کریں۔ انھوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برسوں پرانے تعلقات کے متعلق کہا کہ ھم نصف صدی سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں سے منسلک ھیں اورہماری دعاہے کہ ہمارا یہ ساتھ ھمیشہ قائم ودائم رہے۔آمین ۔