دلقیر سلمان کی جلد شادی کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی

19
دلقیر سلمان کی جلد شادی کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی

ملیالم فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار دلقیر سلمان نے فلم نگری میں اپنے کیریئر کی شروعات سے قبل ہی شادی کیوں کی؟

دلقیر سلمان کی جلدی شادی اُن کی مرضی سے تھی یا اُن کے والد میگا اسٹار مموٹی ایسا چاہتے تھے؟

اداکار ان دنوں ملیالم فلم نگری کے دل کی دھڑکن ہیں، لڑکیاں ان کی کافی مداح ہیں، لیکن وہ اپنی شریک حیات کے ساتھ خوش ہیں۔

25 سال کی عمر میں 21 سالہ اعمال صوفیہ سے شادی کرنے والے دلقیر سلمان نہ صرف بیوی بلکہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ پرمسرت زندگی بسر کررہے ہیں۔

اداکار نے جلد شادی کیوں کی؟ اور شادی کے بعد فلم نگری کا حصہ بن گئے، دراصل وہ چاہتے تھے کہ وہ کیریئر کے دوران فوکس رہنا چاہتے تھے۔

دلقیر سلمان کی شادی کے حوالے سے فیصلہ اُن کے والد مموتی نے کیا، وہ چاہتے تھے کہ بیٹا احساس ذمے داری کے ساتھ فلم نگری کا حصہ بنے۔

ایک مرتبہ دوران انٹرویو مموتی نے دلقیر سلمان کی جلد شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بتایا تھا کہ میں نے فلم نگری میں ڈیبیو سے پہلے شادی کرلی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلمی دنیا میں کئی طرح کے خوش کن واہمے موجود ہیں، جو لوگ اس شعبے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مموتی نے یہ بھی کہا کہ میں نے زندگی سے سیکھا ہے کہ شادی شدہ آدمی زیادہ ذمے دار ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ میں نے دلقیر سے شادی سے متعلق پوچھا، اُس کی ہاں کے بعد ہی شادی کرادی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد ہی دلقیر سلمان نے فلم نگری میں ڈیبیو کیا، اُس نے سنیما کو سنجیدگی سے لیا، وہ آج اس فیصلے پر خوش ہے۔

دلقیر سلمان اور اعمال صوفیہ کی لو اسٹوری بھی کسی خوبصورت کہانی سے کم نہیں، دونوں نے 2011ء میں شادی کی، اُن کے ہاں صاحبزادی مریم امیرا کی پیدائش 2017ء میں ہوئی۔

اعمال کا آج جنم دن ہے، جسے اُن کے شوہر نے خاص بنادیا ہے، انہوں نے چند خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ہمیشہ ساتھ دینے پر اپنی بیوی کا شکریہ ادا کیا۔

دلقیر سلمان کی 24 اگست کو فلم کنگ آف کوٹا ریلیز ہوئی جبکہ اُس سے قبل انہوں نے راج اینڈ ڈی کے کی گنز اینڈ گلاب میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }