سراغ رساں کتے کو مارنے کا الزام، پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک

57

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں پولیس نے ایک 17 سالہ لڑکے کو پولیس کا سراغ رساں کتا مارنے کے الزام میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

امریکی ریاست جارجیا میں مارے جانے والے نوجوان کی شناخت اسٹیفن فورڈ کے نام سے ہوئی۔

محکمہ پولیس کے اسسٹنٹ چیف بروس پارکس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات دو بجے سے کچھ دیر قبل جونیسبورو کے علاقے میں پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہوٹل میں 3 مشتبہ افراد کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو تینوں نے فرار کی کوشش کی، دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

تیسرے ملزم کی تلاش کیلئے کے 9 یونٹ (سراغ رساں کتے) کی مدد لی گئی، ملزم قریب ہی چھپا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہدایت دی گئی کہ باہر نکل آئے، اس نے باہر آکر فائرنگ کی جس سے کتا مارا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے کئی گھنٹوں بعد ملزم کو دوبارہ تلاش کرکے ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن اس نے پولیس پر پستول تان لی۔

اہلکاروں نے ملزم پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }