5 روز کی بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری

52
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے روزانہ بارشوں کے بعد جمعہ اور ہفتے کو شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے نیو یارک میں معمولاتِ زندگی بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو یارک شہر کا انفرا اسٹرکچر اتنے زیادہ پانی کو ہینڈل نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل رہی ہے، ٹرنسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

نیو یارک: 5 روز کی بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری

دریں اثنا ریاست نیویارک میں سیلابی صورتحال کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے، گورنر نے ایمرجنسی لاگو کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بارشوں سے نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سڑکوں، پلوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، میٹرو اسٹیشنز میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بسیں پانی سے بھرگئیں، شہریوں کو حفاظتی اقدامات لینے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }