ویکسین لگوانےوالے افراد کاسکریننگ پروٹوکول

الحسن ایپ پرگولڈ اسٹاریاای سٹیٹس برقراررکھنے کے لیئے ہرسات دن بعدپی سی آرٹیسٹ

374

 ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی اور محکمہ صحت نے 17 جنوری سے مؤثر کوویڈ 19 ویکسین کے کلینکل تجربات میں قومی ویکسی نیشن پروگراموں کے رضاکاروں کے لئے ابوظبی میں نئے حفاظتی پروٹوکول کی منظوری دی ہے۔ رضاکاروں (گولڈ اسٹار) اور ویکسین لگوانے والے (ای)  الحسن ایپ پر ایکٹو  نشان پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ظاہر ہوتے ہیں۔اور سات دن تک برقرار رہتی ہیں ۔ جو لوگ گرین ممالک  کی لسٹ میں سے آرہے ہیں ان کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں مگرچھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو لازمی طور پر آمد پر پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا۔ اسکے علاوہ انھیں دس دن کیلئے قرنطینہ اور آٹھویں دن پھرپی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اگر وہ کسی کورونا مریض سے رابطے میں رہے ہیں تو انھیں پانچ روز کیلئے قرنطینہ میں رہ کر چوتھے دن پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہوگا تو قرنطینہ ختم ہوسکتا ہے۔(نیوزبشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }