امریکا میں ٹیک آف کرتے ہی کارگو بوئنگ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، شدید نقصانات

25

امریکا میں ٹیک آف کرتے ہی کارگو بوئنگ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، شدید نقصانات

امریکا کے چٹاناگا ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بوئنگ کارگو طیارہ شدید نقصان سے دوچار ہوگیا تاہم عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکا کے چٹاناگا ایئرپورٹ سے فیڈیکس کارگو کمپنی کی بوئنگ 757 پرواز ایف ایکس 1376 نے میمفس جانے کیلئے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 34 منٹ پر اڑان بھری۔

فلائٹ ریڈار کی رپورٹ کے مطابق اڑان کے فوری بعد طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم اور گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی۔

ہائیڈرالک سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے طیارہ 4 ہزار 825 فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا پارہا تھا۔

اس صورتحال پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، ہدایت ملنے پر پائلٹ نے واپسی کی راہ لی اور چٹاناگو ایئرپورٹ پر دوبارہ لینڈ کرنے کی کوشش کی۔

گیئر نہ کھلنے کی وجہ سے لینڈنگ میں ناکامی ہوئی لہٰذا طیارے نے کنٹرول ٹاور کے سامنے سے متعدد چکر لگائے، اڑان کے 85 منٹ بعد گیئر اپ ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

بوئنگ طیارہ لینڈ تو کرگیا لیکن رن وے کے اختتام پر کچے میں اتر کر آبادی تک پہنچ گیا جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق رن وے پر شدید چنگاریوں کے باوجود طیارے نے آگ نہیں پکڑی تاہم طیارے کے انجن اور باڈی کو شدید نقصان پہنچا۔

35 سال پرانا یہ طیارہ کافی عرصے سے چٹاناگا اور میمفس کے درمیان ہی سروس فراہم کر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }