آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

62
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں۔

اس موقع پر پیٹ کمنز نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }