بنگلادیش ٹور کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈ پر مشاورت مکمل

10

بنگلادیش ٹور کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈ پر مشاورت مکمل

بنگلادیش کے دورے کےلیے پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں ارم جاوید اور بسمہ معروف کی واپسی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، سدرہ امین، صدف شمس، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، منیبہ علی، ارم جاوید گل شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ویمن اسکواڈ میں گل فیروزہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، غلام فاطمہ، وحیدہ اختر، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز اور اُم ہانی شامل ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ 20 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگا، دورہ بنگلادیش کے دوران مہتشم رشید عبوری کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }