کرکٹرز بھی میچ ٹکٹس کی فرمائشوں سے تنگ آگئے

53
------فائل فوٹو
——فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فرمائشوں سے کرکٹرز بھی تنگ آ گئے۔

بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نے بھی ٹکٹوں کے لیے فرمائش نہ کرنے کی درخواست کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ بھائی لوگ گھر میں اچھے اچھے ٹی وی ہیں سب کے، انجوائے کرو اور اے سی میں بیٹھ کر میچ دیکھو۔

پاک بھارت ٹاکرا: کرکٹرز بھی میچ ٹکٹس کی فرمائشوں سے تنگ آگئے

سوریا کمار یادیو نے پوسٹ میں لکھا کہ ٹکٹوں کی درخواست اب اور نہیں پلیز۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی دوست احباب کو ٹکٹس نہ مانگنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ٹکٹوں کی مانگ کو پاک بھارت میچ سے بڑھ کر چیلنج قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }