بیلجیئم کے نئے وزیرِ قانون وان تغلت نے ذمے داریاں سنبھال لیں

42

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

بیلجیئم کے نئے وزیرِ قانون وان تغلت نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

بیلجیئم کے بادشاہ کنگ فلپ نے صدارتی محل میں ان سے حلف لیا، اس موقع پر بیلجیئم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو بھی موجود تھے۔

وان تغلت کی تقرری سابق وزیرِ قانون ونسینٹ وان کوئیکن بورن کے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

سابق وزیرِ قانون نے 15 اگست کو برسلز میں فائرنگ کر کے 2 سویڈن شہریوں کو ہلاک کرنے والے عبدالسلام لاسود کو غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کے باوجود ملک سے نہ نکالے جانے پر اپنی وزارت کی ذمے داری قبول کی اور وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کیس کی ذمغ داری پبلک پراسیکیوٹر نے کیس سننے والے مجسٹریٹ پر عائد کی تھی، جس کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے سابق وزیرِ قانون نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس ماہ کی 14 تاریخ کو ایک شخص عبدالسلام لاسود اپنے آپ کو اسلامک اسٹیٹ کا کارکن ظاہر کرتے ہوئے برسلز میں سوئیڈن کے شہریوں کو ہلاک اور 1 کو زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گولی مار دی تھی، بعد میں معلوم ہوا کہ مذکورہ دہشت گرد اپنی اسائلم کی اپیل خارج ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }