مطعم میاں کڑاھی مصفح کاشاندارافتتاح

پاکستانی کمیونٹی کی تعدادمیں شرکت

100

مطعم میاں کڑاھی مصفح کاشاندارافتتاح

میعاری اورلذیذ کھانوں کامرکز میاں کڑاھی ریسٹورنٹ

ہمارے ہاں تمام کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیارکیے جاتے ہیں(غلام مصطفی)۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزمصفح 39ابوظہی میں میاں کڑاھی ریسٹورنٹ برانچ کاشاندارافتتاح ہوا جس میں یواے ای کےمقامی عرب مہمانوں اورپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔افتتاح کے موقع پرمینجنگ ڈائریکٹرمطعم میاں کڑاھی غلام مصطفی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے میرے لیئے بڑی خوشی کامقام ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے مصفح 14میں میاں کڑاھی ریسٹورنٹ بنایا،ایک مختصر عرصہ میں کامیابی کے بعدآج اللہ کے فضل وکرم سے مطعم میاں کڑاھی کی برانچ کاافتتاح کررہے ہیں یہ سب ہمارے کسٹمرزکاہم پربھروسہ ہے۔کیونکہ ہم نے کھانوں کی کوالٹی پر کبھی کوئی سمجوتہ نہیں کیا گاہکوں کوہمیشہ صاف ستھراکھانا پیش کیا۔ہماراتجربہ کاراسٹاف گاہکوں کی پسند کومدنظررکھتے ہوئے ہمیشہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہی تمام کھانے تیارکرتے ہیں۔اورکھانوں کی تیاری میں عمدہ مصالحہ جات ،تازی سبزیاں اور فریش گوشت کااستعمال کرتے ہیں۔انشااللہ کھانوں کی کوالٹی پرکبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی تواضع من واقسام کے کھانوں اور مشروبات سے کی گئی۔ شرکت کرنے والے تمام مہمانوں بالخصوص چوہدری ثاقب محمود،چوہدری انجم سہیل ،مختاراحمدگھمن ،بابرٹرانسپورٹر اوردیگر مہمانوں نے میزبان ومینجنگ ڈائریکٹرمطعم میاں کڑاھی غلام مصطفی اوردیگربھائیوں کوریسٹورنٹ کی مبارکباد پیش کی اورکاروبارکی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }