یواے ای کے 52 ویں قومی دن پر جی ایم گروپ آف کالجزکے زیراہتمام تقریب کاانعقاد
یواے ای سے والہانہ محبت ہے قومی دن ہمیشہ جوش وخروش سے مناتے ہیں(پروفیسرشاہداقبال کاہلوں)
قومی دن پریواے ای کی دانشمندانہ قیاد ت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں(پرنسپل نبراس سہیل)۔
یواے ای کے 52ویں قومی دن پرحکمرانوں اور رعایا کی سلامتی کے لیئے دعاگوہیں(پروفیسرمیرامجد)
عجمان(نیوزڈیسک)::متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر جی ایم گروپ آف کالجز کے عجمان وشارجہ کیمپسس کے اسٹوڑنٹس نے رنگارنگ تقاریب میں مختلف پروگرامز پیش کر نے کے ساتھ ساتھ، امارات کے قومی ترانے پر خوبصورت پرفارمنس سے امارات سے اپنی محبت کا اظہارکیا اور متحدہ عرب امارات کے جھنڈے لہراتے ھوئے مارچ پاسٹ کیا۔یواے ای کے قومی لباس میں ملبوس بچے بڑے خوبصورت اندازمیں پرفارمنس کامظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد تحسین وصول کررہے تھے
مارچ پاسٹ میں ادارے کےطلباء و طالبات کے ہمراہ جی ایم کالج کے اساتذہ کرام کے علاوہ ادارے کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی اور متحدہ عرب امارات سے اپنی دلی محبت، اخوت اوریگانگت کا اظہار کیا.اس خوبصورت اور دلکش موقع پروہاں موجود تمام شرکاء نے طلباء طالبات کے اس جذبے کو سراہا اور حاضرین مجلس نے بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کے عزم کا اعادہ کیا۔.
اس موقع پرجی ایم گروپ آف کالجز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کاھلوں نے کہا کہ وہ یو اے ای کو اپنا گھر مانتے ہیں اور آج کے تاریک ساز دن پرہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی دلی محبت اورچاہت کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور اس کی ترقی اور کامیابی کے لیے کوشاں رہنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنااہم کردار ادا کر تے رہیں گے۔
جی ایم گروپ آف کالجز کی پرنسپل نبراس سہیل نے بھی اس مبارک موقع پر یو اے ای کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور یو اے ای کی ترقی میں اہم ترین کوششوں پر یواے ای کی دانشمندانہ قیادت کو سراہا.
شارجہ الزاحیہ کے کیمپس کے چیف کوارڑینیٹر میر امجد کے زیر اہتمام اس خصوصی تقریب کی کوششیں بھی قابل ذکر ہیں انھوں نے جی ایم کالج شارجہ، زاحیہ کی تقریب کی نمائندگی کی اور اس خصوصی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی. یاد رہے کہ شارجہ میں واقع جی ایم کالج آف انٹر نیشنل سٹیڈیز کی انتظامیہ نے پر عزم طریقے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاوہ اپنے نئے کیمپس کا آغاز اسی سال عجمان میں کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولیات کے لیے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو آن لائن سٹیڈیز کی سہولتوں کی فراہمی بھی کی اس سلسلے میں اس گروپ آف کالجز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے جذبہ حب الوطنی اور علم دوستی کے جذبات کے تحت اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لئے طالب علموں کے والدین کو کم فیسوں کے ساتھ اور آسان طریقہ تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا. اس ضمن میں اس گروپ آف کالجز کی پرنسپل نبراس سہیل نے تعلیم کے ساتھ تعمیری میدان میں بھی اہم کردار اداکیا اور ایک جامع مکمل اور عملی منصوبہ تعیلم کو اپنی کہنہ مشق فیکلٹی کے ہمراہ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کے لئے اپنی کوشش جاری رکھا ہوا ہے اس طرح یہ تعلیمی ادارہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کاہلوں کی قیادت میں دن بدن ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی میں مقبول عام ہوتاجارہاہے۔