سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کااہتمام

جذبہ حب الوطنی سے شرسارپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت

134

سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پر وقار تقریب کااہتمام

جذبہ حب الوطنی سے سرشارپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت

شیخ خلیفہ بن زایدعرب پاکستان اسکول کے ننھے منے بچوں کی شاندارپرفارمنس

ابوظہبی(اردوویکلی):پوری دنیا کی طرح گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے سرسبزاحاطہ میں 84ویں یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بشمول خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ سفارت خانہ کے سفارتی عملہ اوراعلی افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض سیکریٹری سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی محمدوسیم عباس نے بحسن خوبی انجام دیئے۔تقرئب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت امتیازخان نے سے حاصل کی ۔تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے قومی دن پرجاری قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔صدرمملکت کاپیغام ناظم تقریب جبکہ وزیراعظم پاکستان کاپیغام فرسٹ سیکریٹری وقاص احمدنے پڑھ کرسنایا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی کی رسم اداکی۔
اس موقع پر سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے خطاب کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کاذکر کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی جسی عظیم نعمت ملی۔ انہوں نے معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خوشحال ملک اور آزادی کی قدر پر زور دیتے ہوئے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو کئی دہائیوں سے قابض افواج کی جارحیت اور تشدد کا شکار ہیں۔
 سفیرپاکستان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معیشت میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پرانہوں نے یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنے رہیں اور متحدہ عرب امارات کے تمام قوانین پرپوری طرح عمل کریں نیزسوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے مقامی روایات واقدار کاخیال رکھیں اورکسی  قسم کی غیراخلاقی، مذہبی،سیاسی ،غیر مصدقہ اورنامناسب پوسٹ کوشئیرکرنے سے مکمل طورپرگریز کریں۔
تقریب میں شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستان اسکول ابوظہبی کے ننھے منے بچوں نے مقبول عام ملی نغموں پرشاندارپرفارمنس کامظاہرہ کیا۔سفیرپاکستان شرکا ء تقریب میں گھل مل گئے بچوں اوردیگرشرکا کے ہمراہ تصاویربنوائیں۔(اختتام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }