چین میں کورونا پھر بے قابو؛ ایک دن میں 22 ہزار افراد وبا کا شکار، 39 ہلاک- بول نیوز

57

چین کے دارالحکومت شنگھائی میں کئی دنوں سے جاری سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا پر قابو نہیں پایا جاسکا اور ایک روز میں 39 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو کورونا وبا کے تدارک کے لیے سخت ترین اقدامات کرتا ہے۔

چین کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے معاشی شہر شنگھائی میں گزشتہ ماہ کورونا کے مریضوں کی تصدیق کے بعد لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

شہر میں لاک ڈاؤن اب بھی جاری ہے لیکن کورونا سے ہلاکتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

چینی حکام نے ایک روز میں ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار مثبت کیسز کی تصدیق کی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز دارالحکومت میں 39 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

شنگھائی میں 18 اپریل سے اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ معمر افراد کورونا وبا کا نشانہ بنے ہیں، جنہیں بڑھتی عمر کے باعث کئی دیگر امراض بھی لاحق تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں اس وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی تھی۔

شنگھائی میں گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث کروڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہیں، جنہیں اشیائے خور و نوش پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ لوگ دیگر بیماریوں کے علاجھ کے لئے بھی اسپتال جانے سے قاصر ہیں۔

2019 میں چین سے ہی اس وبا کا آغاز ہوا تھا تاہم چین نے سخت ترین اقدامات کے ذریعے اس پر قابو پایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }