مائیکل وان نے روہیت شرما کو آرام کرنے کا مشورہ دے دیا

51

انگلینڈ کے سابق کپتان سے کمنٹیٹر بنے مائیکل وان کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو کھیل سے کچھ وقت نکالنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز اور روہت شرما کی مایوس کن فارم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سوچتا ہوں کہ روہت شرما کے لئے آرام کرنے وقت آگیا ہے وہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں، آپ کو چننا ہوگا کہ آپ کب  آرام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی انڈینز  نے ابھی تک آئی پی ایل 2022 میں آٹھ میچ ہار کر کوئی جیت درج نہیں کرائی ہے جبکہ کپتان شرما 20 سے کم اوسط سے صرف 163 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی کے حالیہ کھیل میں، ایسا لگ رہا تھا کہ روہت  اپنی فارم میں واپس آگئے ہیں لیکن وہ اپنی شروعات کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 39 (31) پر آؤٹ ہو گئے۔

مائیکل وان نے ممبئی انڈینز کی انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ باقی کھیلوں میں کچھ نوجوانوں کو موقع دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }