جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر کی سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈ مہندرا سنگھ دھونی سے اوٹو گراف لینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) کے جاری سیزن کے ایک میچ میں ڈیل اسٹین نے اپنی ٹی شرٹ دھونی کو اوٹوگراگ کے لئے پیش کی۔
x
: IPL/BCCI#IPL2022 | @DaleSteyn62 | #MSDhoni | #IPL | pic.twitter.com/BVBIqIZ2uv
— CricTracker (@Cricketracker) May 2, 2022
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک لیجنڈ دوسرے لیجنڈ سے اوٹو گراف لے رہا ہے،یہ ایک کھلاڑی کے لئے بہت بڑی بات ہوتی ہے کہ ایک لیجنڈ آپ سے اوٹو گراف لے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے جاری سیزن میں چنئی سپر کنگز کی کپتانی رویندر جڈیجہ سے لے کر مہندرا سنگھ دھونی کے حوالے کردی گئی ہے۔
دھونی کے کپتان بننے کے بعد سی ایس کے نے حیدرآباد سن رائزز کو شکست دی۔
یہ کہا جار ہا ہے کہ دھونی کو سی ایس کی کپتان دی گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دھونی اگلا سیزن بھی کھیلیں گے۔
دھونی کو بھارت کا کامیاب ترین کپتان کہا جاتاہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئینز ٹرافی اور آئی سی سی ورلڈکپ بھارت کوجتوائے۔